سرینگر/22جون: سرینگر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ جنگلات میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ادھر جنگلات کا وسیع محاصرہ جاری ہے اور فرار ہونے والے جنگجوئوںکی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق اننت ناگ کے ویری ناگ جنگلات میں جنگجوئوں کے گروپ کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر جنگلات کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارورائی شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق جنگلات میں گولیوں کی گن گرج اس وقت سنائی دیہ جب جنگلات میں محصور جنگجوئوںکے ایک گروپ نے فورسز پر اندھا دھند گولیاں برسائی جس کے ساتھ ہی فوج و فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی اور طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے کے بعد جنگلات میں خاموش چھاگئی ۔ گولیوں کے تبادلے کے بعد جنگلات میں خاموش چھا جانے کے ساتھ ہی جنگلات کا محاصرہ مزید وسیع کر دیا گیا اور فوج و فورسز کی اضافہ کمک طلب کر لی گئی جنہوں نے پور ے جنگلات میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا جبکہ جنگلات میں ممکنہ طور پر چھپے بیٹھے جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم کہیںسے بھی دوبارہ جنگجوئوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ بعد میں فوج و فورسز نے پورے علاقے کو چھان ماکر تلاشی کارورائی عمل میں لائی تاہم کہیں سے بھی جنگجو کے ساتھ سامنا نہیں ہوا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جنگلات میںمختصر گولیوں کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.