سرینگر/18جون/سی این آئی// جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں مسلح جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع پلوامہ میںموبائیل کالنگ اور انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جس کے نتیجے میں صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ سی این آئی کے مطابق میج اونتی پانپور علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی کے بعد جہاں پولیس ڈویژ ن اونتی پورہ میں گزشتہ شب ہی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی تھی وہیں ۔ جمعرات کی صبح پورے ضلع پلوامہ میں پہلے موبائیل انٹر نیٹ خدمات بعد میں کالنگ سروس بھی بند کر دی گئی جس کے نتیجے میں صارفین میںکافی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی صبح سے ہی پلوامہ اور پولیس ڈویژن اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقوں میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات کے ساتھ ساتھ کالنگ سروس بھی بند کر دی گئی ۔ اور تمام بی ایس این ایل کو چھوڑ کر تمام مواصلاتی کمپنیوں کے سم کارڈ بیکار ہو گئے ۔ خیال رہے کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے پانپور اونتی پورہ اور شوپیان کے امام صاحب علاقوں میں فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مسلح تصادم آرائیا ں جاری ہے اور ابھی تک دونوں جھڑپوںمیںد و جنگجوئوںکے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.