پلوامہ میں دو بچے کے والدنے خودکشی کی؛گنڈوہ میں ایک فارسٹ گارڈ پھسل کر ہلاک

سرینگر/14جون: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک شخص جس کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ دو بچوں کا باپ ہے نے خود کو پھانسی لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ ادھر گنڈوہ میں تعینات ایک فارسٹ گارڈ دوران ڈیوٹی پھسل جانے سے ہلاک ہوا ہے ۔ ان دونوں معاملات میں پولیس نے الگ الگ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ترچہ نامی گاوںضلع پلوامہ کے ایک شخص شیراز احمد ریشی ولد غلام محمد صوفی ساکن ترچل پلوامہ اپنے رہائشی مکان میں خود کو پھانسی پرلٹکاکر اپنی زندگی ختم کردی ۔ مذکورہ شخص کو پھندے سے لٹکتا دیکھ کر اس کے رشتہ داروںنے اگرچہ اس کو فوری ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔اس ضمن میں پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی ہے تاہم فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ مذکورہ شخص نے کس بناء پر یہ راست اقدام اُٹھایا ہے ۔ ادھر بتایا جاتا ہے کہ وہ دو بچوں کا باپ ہے ۔ دریں اثناء 55سالہ بشارت حسین ڈار ولد محمد شریف ڈار ساکنہ شاہلال گنڈہ دوران ڈیٹی اچانک پھسل کرشدید زخمی ہوا جسکو فوری طور پر شدید زخمی حالت میں کمونٹی ہیلتھ سنٹر گونڈھ پہنچایا گیا تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ڈی پی او گنڈ نواز کھانڈے نے کہاکہ یہ حادثہ بعد دوپہر پیش آیا اور پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.