سکمز صورہ میں مزید پانچ مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ،مریضوں کی تعداد 976تک پہنچ گئی
لاک ڈاون کے 56ویں روز بھی وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ، ہر سو سناٹے کا عالم
سرینگر/14مئی: سکمز صورہ میں مزید پانچ مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مریضوں کی تعداد 976تک پہنچ گئی ۔ ادھر عالمی وبائی بیماری کوروناوائرس بڑھتے پھیلائو کے بیچ لاک ڈاون کے 56ویں روز بھی وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔ جبکہ ریڈ زون قراردئے گئے علاقوں میں پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس عالمی وبائی وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔اس دوران وادی کے حساس مقامات کے علاوہ شہر خاص و لالچوک کے گردونواح میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ اسی دوران لاک ڈائون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ سخت ہو گئی ہے جبکہ ریڈزونوں میں بندشیں مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جمعرات کو سکمز صورہ میں مزید پانچ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ ادھر کشمیر میں کورنا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کے بیچ لاک ڈائون بھی سختی سے نافذ ہے اور بھارت بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد ہوا جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میںمعمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں ۔کورناوئرس کے کیسوںمیں مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں اہلیان وادی میں سخت تشویش دور گئی ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔اور درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔ عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گذشتہ56روز سے مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار تیز گام ہونے کے پیش نظر وادی میں مسلسل 56ویں روز بھی سخت لاک ڈاؤن جاری رہا وہیں لوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، کو ‘ریڈ زون’ قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کیلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔(سی این آئی )
Comments are closed.