سرینگر/24اپریل: سرحدی ضلع کپوارہ میں تعینات ایک فوجی اہلکار اُس وقت ہلاک ہوا جب اس کی سروس رائفل سے اچانک گولی چلی جو فوجی اہلکار کے جسم میں پیوست ہوگئی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار خون میں لت پر زمین پر گرپڑا جبکہ ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں تعینات ایک فوجی اہلکار ہرے نامی گائوں میں قائم فوجی کیمپ میں اپنی سروس رائفل صاف کررہا تھا جس دوران بندوق سے اچانک گولی چلی جو فوجی اہلکار کے جس میں پیوست ہوئی ۔ فوجی اہلکار کو شدید زخمی حالت میں درگمولہ کپوارہ کے فوجی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ فوجی اہلکار 8جیٹ ریجمنٹ سے تعلق رکھتا تھا اور اس کی شناخت حولدار راکیش کمار کے بطور ہوئی ہے ۔ پولسی نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے فوجی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ فوجی اہلکار 8جیٹ ریجمنٹ سے وابستہ تھا اور 160ٹی اے ہیڈ کوارٹر ہری نامی علاقے میں تعینات تھا ۔ انہوںنے کہا کہ قوانی لوازمات پورا کرنے کے بعد فوجی اہلکار کی نعش اس کے گھر بھیج دی جائے گی تاکہ اس کی آخری رسومات اداکئے جاسکیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.