حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران 898 بچوں کی پیدائش

حیدرآباد۔7اپریل(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران 898 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کی صورتحال کے دوران شہر حیدرآباد میں جملہ 898 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور آئندہ ایک ہفتہ کے دوران 1257 بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔عہدیداروں کے مطابق شہر حیدرآباد کے سرکاری دواخانو ںمیں ہونے والی ان بچوں کی پیدائش کے متعلق عہدیداروں نے بتایا کہ ان میں جملہ 534 زچگی نارمل ہوئی ہیں جبکہ 363 زچگیوں کے لئے ڈاکٹرس کو آپریشن کرنا پڑا ہے۔ضلع عہدیداروں نے بتایا کہ جو اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں وہ صرف سرکاری دواخانہ کے ہیں جبکہ خانگی دواخانو ںمیں بھی بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی ہے لیکن ان کی مکمل تفصیلات ابھی موجود نہیں ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران زچہ اور بچہ کو کافی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور کوروناو ائر س کے اس قہر کے دوران متوقع ماؤوں کو کافی ذہنی اذیت کا سامنا کر نا پڑرہا ہے کیونکہ انہیں بچہ کی پیدائش سے قبل مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments are closed.