کورونا وائرس: جموں و کشمیرکے اسکولوں کو ایڈوائزری جاری
تمام اسکولی سربراہاں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا گیا
سرینگر/06مارچ: کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر جموں کشمیر میں محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو ایک سخت ایڈوائزری جاری ہوئے تمام اسکولی سربراہاں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر جموں کشمیر میں انتظامیہ اس وائر س پر قابو پانے کیلئے متحرک ہو گئی ہے ۔جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے تمام اسکولوں میں ایڈوازئری جاری کر دی گئی گئی ۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے)کی جاری کردہ اس ایڈوائزری کے مطابق اساتذہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی بچے کو بیماری کی کوئی بھی علامات جیسے بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری ہو تو فوری طور پر والدین کو ان کے بچے کو ٹیسٹ کرانے کی اطلاع دینی چاہئے اور والدین اپنے بچے کو علاج کرنے والے ڈاکٹر کے مشورے تک بچے کو اسکول نہ بھیجیں۔’ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ، اسکول کے عملہ اور طلبا کو ہینڈ واش اور ریسپائریٹری ہائی جین کے اقدامات کے بارے میں مشورہ دیا جانا چاہئے۔ ایڈوائزری کے مطابق ”طلبا صابن اور پانی سے بار بار اور اچھی طرح ہاتھ دھویں یا الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں اور وہ اپنی آنکھیں ، ناک اور منہ کو مس نہ کریں اور استعمال کیے ہوئے ٹشو کو کوڑا دان میں ڈال دیں ۔ایڈوائزری میں لکھا گیا ہے کہ کسی بھی طالب علم یا عملے کے کسی رکن کا کورونا وائرس متاثرہ ملک کا سفر یا گزشتہ دنون میں ایسے افراد سے رابطے میں ہے تو اس شخص کی نگرانی کی جانی چاہئے اور 14 دنوں تک گھر میں علیحدہ رکھنا چاہے۔ بخار، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کی علامت والے ہر فرد کو محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے 24X7 ہیلپ لائن نمبروں 9419010363 یا 911942440283 پر فون کرنا چاہئے۔یہ ایڈوائزری وزارت فروغ انسانی وسائل کی ترقی (ایم ایچ آر ڈی)کے ایک دن بعد جاری کی گئی ہے۔
Comments are closed.