
سرینگر/27فروری: فوج نے جموں و کشمیر میں زمینی سطح پر اپنی سرگرمیوں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے موسم گرما کی حکمت عملی مرتب کر چکی ہے اور اس پر عمل درآمد شروع کرے گی جس میں دراندازی کو ناکام بنانے اور اس پر قابو پانے کے لئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ساتھ فوجیوں کی ایک بار پھر تعیناتی کی جائے گی۔موسم گرما میں برف پگھلنے کے ساتھ حکمت عملی موجودہ اور ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خطرات اور دراندازی کی کوششوں کے پیش نظر بنائی گئی ہے۔ کشمیر نیوز ٹرسٹ مانیٹرنگ کے مطابق اس حکمت عملی میں کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ گہرائی والی پوسٹوں پر دوبارہ قبضہ کرنا بھی شامل ہے جن پر یا تو قبضہ نہیں کیا جاسکتا ہے یا برف کی وجہ سے وہ اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے قابل نہیں رہی۔اس وقت جب کنٹرول لائن برف کی وجہ سے بند ہے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)بین الاقوامی سرحدپرتعینات ہے جبکہ فوج کو ایل او سی کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پچھلے ماہ نگروٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن سے پہلے شبہ کیا گیا تھا کہ تین دراندازبین الاقوامی سرحد کے ذریعے گھس آئے تھے۔کنٹرول لائن کے ساتھ تعیناتی میں بھی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ آرمی چیف جنرل ایم ایم ناراوانے نے کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ موسم گرما آنے پر ہم اپنی نئی حکمت عملی پر عمل درآمد کریں گے۔(کے این ٹی)
Comments are closed.