گذشتہ دو برسوں کے دوران کوئی بھی کشمیری ،IASکے امتحان میں کامیابی حاصل نہیںکرپایا

سرینگر/25فروری : گذشتہ دو برسوں میں کوئی بھی کشمیری آئی اے ایس امتحان میںکامیابی حاصل نہیں کرپایا ۔ جس کا سبب وادی کے پُر آشوب حالات اور امیدواروں کو بہتر سہولیات دستیاب نہ ہونا قراردیا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گذشتہ دو برسوں میں کسی بھی کشمیری مسلم امیدوار نے IASامتحان میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے جس پر مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے ۔ اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ انتظامی اور دیگر شعبہ جات میں اعلیٰ عہدوں پر کشمیری مسلموں کی شمولیت پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے تاہم اب گذشتہ دو برسوں میں آئی اے ایس امتحان میں بھی کوئی بھی کشمیری کامیابی حاصل نہیں کرپاہے ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ وادی کشمیر کے مخدوش حالات اور پُرتنائو ماحول بھی اس کیلئے ذمہ دار ہوسکتا ہے جبکہ امیدواروں کو اس کی تیاری میں وقت ، سلیبس ، انٹرنیٹ سہولیات ، بہتر ماحول ہونا چاہئے تاہم کشمیری امیدواروں کوئی یہ سہولیات مئیسر نہیں رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ اس امتحان میں کامیابی حاصل نہیں کرپارہے ہیں ۔ ماہرین نے اس ضمن میں آئی اے ایس امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں پر زور دیا ہے کہ وہ تنائو اور کشیدگی کے ماحو ل سے دور رہ کر امتحان کیلئے تیاری کریں ۔ اس دوران ماہرین نے سرکار پر بھی زور دیا ہے کہ وہ وادی کشمیر میں انٹرنیٹ سے مکمل طور پر قدغن ہٹائیں تاکہ یہاں کے تعلیمی نظام میں بہتری آسکے اور لوگ اپنے اوپر کسی قسم کی بندش محسوس نہ کریں۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.