صدر ہند رام ناتھ کوند 14مارچ کو جموںوکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں

سرینگر19 فروری: صدر ہند 14مارچ کو جموںوکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ دورے کے دوران صدر ہند سینٹرل یونیورسٹی جموں کے سالانہ کنوکشن میں شرکت کرئینگے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق صدر ہند رام ناتھ کوند 14مارچ سے جموںوکشمیر کے دو روزہ دورے پر آرہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رام ناتھ کوند کے دورے جموںوکشمیر کے حوالے سے تیاریاں شروع کیں گئی ہیں اور وہ سینٹرل یونیورسٹی جموں کے سالانہ کنوکشن میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔ راشٹریہ پتی بھون ذرائع نے بتایا کہ صدر ہند کے جموںوکشمیر دورے کے سلسلے میں تاریخوں کا تعین ہو رہا ہے اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وہ 14مارچ کے روز جموں وارد ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ہند اگلی چوکیوں کا بھی دورہ کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.