لاوے پورہ شوٹ آوٹ کے دوران گرفتار نوجوان کو کلین چٹ نہیں دی گئی،صحت یاب ہونے کے بعد اُس سے دوبارہ پوچھ تاچھ کی جائے گی /آئی جی کشمیر

سرینگر19 فروری//یو پی آئی // آئی جی کشمیر کا کہنا ہے کہ لاوے پورہ شوٹ آوٹ کے دوران گرفتار کئے گئے نوجوان کو کلین چٹ نہیں دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جونہی وہ صحت یاب ہوگا اُس سے گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سرینگر میں پُر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران آئی جی کشمیر وجے کمار سے جب سوال پوچھا گیا کہ آیا لاوے پورے شوٹ آوٹ کے دوران زخمی ہوئے نوجوان کو پولیس نے کلین چٹ دی ہے تو اس کے جواب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج نے بتایا کہ نوجوان کو کلین چٹ نہیں دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیونکہ نوجوان پوری طرح سے صحت یاب نہیں ہوا لہذا اُس کو مزید علاج کی خاطر گھر جانے کی اجازت دی گئی تاہم اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ نوجوان کو پولیس نے کلین چٹ دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جونہی نوجوان صحت یاب ہوگا تو اُس کی گرفتاری عمل میں لا کر پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

Comments are closed.