ویڈیو: شمالی کشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثات پیش آئے ،4سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی

 

سرینگر/: شمالی کشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں 4سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت 18افراد زخم ہوئے ہیں ۔ جن کو علاج و معالجہ کیلئے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سڑک کے ایک حادثے میں 4سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت 9افراد مجروح ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ویرون بارہمولہ میں پنڈت کالونی کے نزدیک سنیچروار کی دوپہر3بجے اْس وقت پیش آیا جب ایک ٹا ٹا سومو اور سی آر پی ایف گاڑی کے درمیان شدید ٹکر ہوئی۔ ٹکر کے نتیجے میں 9 افراد ذخمی ہوگئے جن میں چار سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ضلع اسپتال بارہمولہ پہنچا یا گیا۔ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک گاڑی زیر نمبر JK02P, 7845بانڈی پورہ سے سوپور کی طرف جارہی تھی جب سوپور کے نزدیک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک پر لڑھک گئی جس میں سوار مسافروں میں سے 9افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ضلع ہسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.