طلاب تاجروں کوحراساں کرنے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں عرضی دائر

طلاب کو داخلہ دیاجایءں اور حملے فوری طور پربندہونے چاہئیں /درخواست گزار

سرینگر//21فروری// اے پی آئی لیتہ پورہ فدائین حملے کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں میں طلاب تاجروں کو ڈرا نے دھمکانے زد کوب کرنے کے واقعات کو روکنے کی خاطر ریاستوں کو اقدامات اٹھانے پرمجبور کرنے کیلئے مفاد عامہ کے تحت عرضی دائر کی گئی عدالت عظمیٰ نے عرضی کو منظور کرتے ہوئے 22فروری کو شنو ائی مقرر کی ہے ۔درخواست گزار نے مطالبہ کیاہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں کشمیریوں کے سا تھ پیش �آنے والے واقعات کوروکنے کی خاطر ریاستوں کو سخت ہدایات جاری کی جائے اور جن طلاب کو معطل کیاگیا ہے انہیں دوبارہ داخلہ دینے کے لئے اقدامات اٹھا ئے جائیں۔اے پی آ ئی کے مطابق 14فروری کو فدا ئین حملے کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلاب تاجروں مزدوروں کے ساتھ ملک کی مختلف ر یاستں میں پیش آ نے والے واقعات کورو کنے کی خاطر مفاد عامہ کے تحت عدالت عظمیٰ میں عرضی دائرکی گئی جس میں درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزی وریاستی زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کوسخت ہد ایات جاری کی جائیں تا کہ ان ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں میں وادی سے تعلق رکھنے والے کشمیری طالب تاجروں کو تحفظ فراہم ہوسکیں ۔درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ یونیوسٹیوں کالجوں سے کشمیری طالب کو معطل کیاگیا ہے انہیں دوبارہ داخلہ دلانے کی خاطر ریاستوں کی حکومتوں کواحکامات صادر کئے جائے تاکہ طلاب کامستقبل مخدوش ہونے سے بچ سکے ۔سپریم کورٹ آف انڈیانے درخواست کومنظور کرتے ہوئے معاملے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دے کر22فروری کواس پرشنو ائی کی تاریخ مقرر کی ۔ادھر عو امی حلقوں نے عدالت عظمیٰ میں دائردرخواست پراطمنان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزیو وریاستی حکومتوں کی جانب سے اگر اقدامات اٹھائے گئے تھے تاہم ان کے کاطر خو اہ نتائج سامنے نہیں آ ئے ۔عدالت عظمی اس حساس نوعیت کے معاملے کا جائزہ لے کرمرکزی و ریاستی حکومتوں کوسخت ہد ایت جاری کرکے ملک کی مختلف ریاستوں میں زیرتعلیم طلا ب تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ ان کامستقبل مخدوش ہونے سے بچانے کیلئے اپنا رول ادا کریں۔

Comments are closed.