سارہ علی خان کو پانے کیلئے کارتک آریان ہر حد عبور کرنے کو تیار
ممبئی ۔(یواین این )بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ وہ سارہ علی خان کے ساتھ عشق تو لڑانا چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے انہیں سیف علی خان کی شرائط پوری کرنا ہوں گی اور بہت سے پیسے جمع کرنے ہوں گے۔ٹی وی پروگرام کافی ود کرن میں میزبان کرن جوہر نے کارتک آریان سے سارہ علی خان کے حوالے سے سوال پوچھا۔ خیال رہے کہ سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان اپنے ایک انٹرویو کے دوران کارتک کیلئے اظہار محبت کرچکی ہیں۔ سارہ کی فلم ‘ سمبا’ کے ہیرو رنویر سنگھ نے دونوں کی ملاقات بھی کرائی تھی لیکن بات آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔ کارتک آریان نے سارہ علی خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ سیف علی خان نے سارہ کے ساتھ ڈیٹ پر جانے سے پہلے یہ شرط رکھی ہے کہ میں بہت سا پیسہ کمالوں اور جب میرے پاس بہت سے پیسے آجائیں گے تو اس کے بعد ہی سارہ کو ڈیٹ پر جانے کیلئے کہوں گا۔اننیا پانڈے اور شردھا کپور کے ساتھ معاشقے کی خبروں کے حوالے سے کارتک آریان نے کہا کہ اننیا پانڈے کے ساتھ ان کی فلم آرہی ہے۔
Comments are closed.