ریلائنس ہیلتھ انشورنس اسکیم میں ملوث آفیسران کا کیا ہوا ، گورنر اس سلسلے میں اپنی پوزیشن واضح کرئے /نعیم اختر

؂سرینگر: پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نے ریاست کے گورنر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا گورنر نے ایسے آفیسران کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے جنہوں نے ریاست میں شکم سیری کے عوض ریلائنس انشورنس سکیم کو لاگو کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملوث آفیسرا ن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا ناگزیر بن گیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق پی ڈی پی کے سینئرلیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں شکم سیری کے عوض ریلائنس ہیلتھ انشورنس اسکیم لاگو کروانے والے آفیسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک سے سوالیہ انداز میں مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ کیا گورنر موصوف نے ایسے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے یا نہیں۔ نعیم اختر کے مطابق پہلے اسے اسکیم کو لاگو کیا گیا بعد میں گورنر نے اسکیم کو کالعدم قرار دیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ غیر قانونی طورپر اس اسکیم کو ریاست میں رائج کرانے کی کوشش کی گئی اور ایسے آفیسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے جنہوں نے رشوت کے بل بوتے پر ایسا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے آفیسران کا نام افشاں کیا جانا چاہئے جنہوں نے ملازمین کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر کو اس سلسلے میں اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے کہ کیا وہ ملوث آفیسران کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا پھر انہیں چھوڑ دیا جائے۔

Comments are closed.