سرینگر: سرینگر انتظامیہ نے ضلع میں ناسازگار موسمی حالات کے پیش نظر ہیلپ لائین نمبرات جاری کئے ہیں۔عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر ان نمبرات پر رابطہ قائم کریں۔
DC Office Srinagar 0194-2477033/2452182/9419042342/7051112345, R&B 0194-2313751/7006003383, Fire & Emergency Services 0194-2479488/101/9419251908, MED 0194-2497458/9596193550/9419059311, PDD 0194-2452001/9419008002/9419019634/9419033244, UEED 0194-2500444, SMC 0194-2474499/18001807038, PHE 0194-2452047/9596046111, Health 0194-2452498/9906540795/941900484, Drainage 9906621818, CAPD 0194-2455019, Police Control Room 0194-2452092/100 and Traffic Control Room 0194-2450022
ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ ناسازگار موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لائین محکموں،بشمول ایم ای ڈی،پی ڈبلیو ڈی،پی ایچ ای،پی ڈی ڈی ،یو ای ای ڈی،محکمہ ٹریفک اورمحکمہ صحت کو پوری طرح متحرک کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ متعلقہ محکموں کو سختی سے یہ ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ برف ہٹانے اور تمام چھوٹی بڑی سڑکوں میں جمع شدہ پانی کی نکاسی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں جب کہ محکمہ ٹریفک کوٹریفک کی نقل وحرکت کی باقاعدگی کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹریفک اہلکاروں کو ذمہ داری سونپنے کی ہدایت دی گئی۔
ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ تمام لائیں محکموں کی طرف سے کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں جب کہ ان محکموں کو افرادی قوت اور مشینری کو متحرک رکھنے پرزوردیا گیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.