ہائی کورٹ کی طرف سے ’’جج منٹ رائٹنگ ‘‘ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گیسٹ لیکچرکا اہتمام

جموں:ریاستی ہائی کورٹ کی طر ف سے آج ہائی کورٹ سری نگر اور جموں وِنگوں کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’’جج منٹ رائیٹنگ ‘‘ پر ایک گیسٹ لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ لیکچر دلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس آر ۔ کے ۔گابانے دیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لیہہ اور کرگل سمیت تمام 22ضلع ہیڈ کوارٹروں پر ججوں اور جوڈیشل افسران نے اس لیکچر میں شمولیت کی۔اس لیکچر کا مقصد جوڈیشل افسران کو جج منٹ رائیٹنگ کے بارے میں جانکاری دینا تھا۔
یہ پروگرام ریاستی ہائی کورٹ اور دلی ہائی کورٹ کے تال میل سے منعقد ہوا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں ریاستی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس گیتا متل نے کہا کہ مختلف موضوعات کے بارے میں ہم آہنگ ہونا ضروری ہے ۔اسی مقصد کے لئے یہ لیکچر منعقد ہوا ۔انہوںنے کہا کہ آگے بھی اس طرح کے پروگرام منعقد ہوں گے۔اُنہوں نے دلی ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔
بعدمیں سری نگر ، بھدرواہ ، رام بن ، اودھمپور ، سانبہ اور لیہہ کے جوڈیشل افسران کے علاوہ دلی جوڈیشل اکیڈیمی میں تربیت پارہے ججوں کے لئے ایک پروگرام بھی منعقد ہوا جس میں اُن کے استفسارات کے جوابات دئیے گئے۔

Comments are closed.