سرینگر: نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ اہل کشمیر صدیوں سے امن پسند قوم رہی ہے اور ہمیشہ تشدد کیخلاف اور عدم تشدد کی حامی رہی ہے۔ ریاست کے لوگ عزت و آبرو، خدا اعتمادی اور خود اعتمادی کے اصولوں پر گامزن رہی ہے۔ سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق ان باتوں کا اظہار پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر شمالی، جنوبی اور وسطی کشمیر سے آئے ہوئے عوامی وفود ، پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، پارٹی لیڈران شمی اوبرائے، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد، مشتاق احمد گورو، شیخ محمد رفیع بھی موجود تھے۔ ساگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اس بات پر نہایت اور افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم کا دورہ ریاست مایوس کن اور کشمیر عوام کے تئیں حوصلہ شکن رہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے سخت گیر پالیسی اور رویہ اختیار کرکے کشمیری عوام کے دل جیتنے کے بجائے اُن کے دلوں کو مجروح کیا اور دل آزاری بھی کی۔ ساگر نے، کاش مودی جی اپنے گورو اور ملک کے عظیم رہنماانسانیت آنجہانی اٹل جی کی کشمیریت ، انسانیت اور جمہوریت کی باتوں کو دہراتے ، جب اٹل جی پاکستان گئے تو انہوں نے کہا کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں۔ مودی جی آپ نے لعل قلعے میں یوم آزادی کے موقعے پر گالی سے گلے سے بات بنتی ہے کاش اُس اصول پر بھی اٹل رہتے۔انہوں نے وزیر اعظم ہند سے وہ سخت گیری پالیسی ترک کرے۔ اس موقعے پر صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر نیا کشمیر اور نیشنل کانفرنس کے پروگراموں کو گھر گھر پہنچائے اور آنے والے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے الیکشنوں کیلئے کمر بستہ ہوجائیں۔ انہوں نے فرقہ پرست طاقتوں کے ناپاک عزائم سے بھی ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.