سوشل میڈیا پرچلنے لگا راہل گاندھی کا سکہ، وزیراعظم مودی چھوٹنے لگے پیچھے

کسانوں کو یومیہ 17روپے دینے کے راہل گاندھی کے رد عمل ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی

سرینگر: راہل گاندھی کوغیرسنجیدہ سیاست داں کہہ کران کا مذاق اڑایا جاتا ہے، لیکن وہ اپنی شبیہ بدلنے کی پرزورکوشش میں مصروف ہیں۔ گزشتہ کچھ وقت میں اپنی جارحانہ ٹوئٹ کے ذریعہ راہل گاندھی ایک حاضرجواب لیڈرکے طورپر ابھرے ہیں۔ سوشل میڈیا پرراہل گاندھی کا یہ انداز بی جے پی کو آئندہ لوک سبھا الیکشن میں کچھ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ کیونکہ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں بھی ان کے ٹوئٹس نے ان کے مخالفین کونقصان پہنچایا تھا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق راہل گاندھی کوغیرسنجیدہ سیاست داں کہہ کران کا مذاق اڑایا جاتا ہے، لیکن وہ اپنی شبیہ بدلنے کی پرزورکوشش میں مصروف ہیں۔ گزشتہ کچھ وقت میں اپنی جارحانہ ٹوئٹ کے ذریعہ راہل گاندھی ایک حاضرجواب لیڈرکے طورپر ابھرے ہیں۔ سوشل میڈیا پرراہل گاندھی کا یہ انداز بی جے پی کو آئندہ لوک سبھا الیکشن میں کچھ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ کیونکہ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں بھی ان کے ٹوئٹس نے ان کے مخالفین کونقصان پہنچایا تھا۔سوشل میڈیا پروزیراعظم نریندرمودی کے مقابل میں کم فالورہونے کے باوجود عبوری بجٹ کے دوران راہل گاندھی کے ٹوئٹ زیادہ ری ٹوئٹ کئے گئے۔ 31 جنوری سے تین فروری کے درمیان چاردنوں کے اعدادوشمار سے یہ اطلاع ملی ہے۔راہل گاندھی کے جس ٹوئٹ کو 12000 بارسے زیادہ ری ٹوئٹ کیا گیا، اس میں انہوں نے لکھا ہے "آپ کی پانچ سالوں کی نااہلی اورتکبرنے ہمارے کسانوں کی زندگی کو برباد کردیا ہے۔ انہیں ہرروز 17 روپئے دینا ان کا اوران کے کام کی توہین ہے”۔سی این آئی کے مطابق راہل گاندھی کا آخری جملہ بجٹ کے ساتھ ٹوئٹ کیا گیا تھا، جس میں عبوری بجٹ میں دو ہیکٹیئر تک کی زمین رکھنے والے سبھی کسانوں کو 6000 روپئے سالانہ مدد دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ راہل گاندھی کے ٹوئٹ کے جواب میں بی جے پی کی طرف سے ٹوئٹ کیا گیا "جیسا کہ توقع تھی، آپ نے بجٹ کی ایک بات نہیں سمجھی”۔ اس ٹوئٹ کو 9000 بارٹوئٹ کیا گیا۔راہل گاندھی کے ٹوئٹرسے مودی کے آخری بجٹ کے دن کیا گیا ٹوئٹ 7000 سے زیادہ بارری ٹوئٹ کیا گیا۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ نریندرمودی کے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر4.54 کروڑ فالورس ہیں جبکہ راہل گاندھی کے صرف 84.1 لاکھ فالورس ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں رسمی طورپرکانگریس میں شامل ہونے والی پرینکا گاندھی بھی سوشل میڈیا پرآنے والی ہیں۔ پرینکا پیرکوہندوستان پہنچ چکی ہیں اورکہا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی سوشل میڈیا پربھی سرگرم ہوجائیں گی۔ پرینکا کے سوشل میڈیا پرآنے کے بی جے پی آئی ٹی سیل کا کام بڑھنے کا پورا امکان ہے

Comments are closed.