چند روز تک موسم خوشگوار رہنے کے بعد مطلع پھر ابرآلود ،سردی کی شدت میں اضافہ
سرینگر: وادی میں چند دنوں تک موسم خوشگوار رہنے اور دن کو ہلکی دھوپ کھلنے کی وجہ سے جہاں اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی تھی تاہم آج سوموار کو دن بھر ایک بار پھر مطلع ابرآلود رہا اوردن میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چند دنوں تک کہیں کہیں ہلکی برفباری اور کہیں کہیں بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے ۔ جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں بھی مزید کمی واقع ہوسکتی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں چند دنوں تک موسم خوشگوار رہنے اور دن میں ہلکی دھوپ کھلنے کی وجہ سے جہاں لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی وہیں آج سوموار کے روز ایک بار پھر موسم صبح سے ہی ابرآلود رہا جس کی وجہ سے دن میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔اس دوران آج سرینگر میں دن کا درجہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 6ڈگری سیلس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ 5فروری سے وادی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوسکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ رات کے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ رواں ہفتے کے جمعہ تک مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم جمعہ سے ایک بار پھر موسم بہتر ہوسکتا ہے ۔
Comments are closed.