مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری گئے /پاکستان

بھارت کو احساس ہونا چاہیے کہ خطے میں امن و امان کی صورتحال اسکے اپنے مفاد میں ہے

سرینگر : پاکستان نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ بھارت کو احساس ہونا چاہیے کہ خطے میں امن اسکے اپنے مفاد میں ہے۔کشمیر میں بھارتی مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گئے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی راجدھانی اسلام آباد میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو احساس ہونا چاہیے کہ خطے میں امن اسکے اپنے مفاد میں ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن افغانستان کی کشیدہ صورتحال سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مکمل عزم کے ساتھ دہشت گردوں سے نمٹنے کی ہدایات دی ہیں جس پر ہماری جرات مند مسلح افواج اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ، افغانستان میں امن واستحکام کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے افغانستان میں دیرپا امن کے لئے چار ملکی رابطہ گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد دوبارہ کھولنے کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔اقتصادی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس رکوانے کے لئے حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ متعلقہ حکام معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ہم فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دینا چاہتے ، تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے اور دہشت گردوں کی مالی امداد فراہم کرنے کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

Comments are closed.