تین طلاق بل راجیہ سبھا میں پیش نہیں ہوسکا، کاروائی بدھ تک ملتوی

نئی دہلی، 31 دسمبر : تین طلاق بل کو جانچ کرنے کے لئے سلیکٹ کمیٹی میں بھیجے جانے کے مطالبے پراپوزیشن کے شدید ہنگامہ کی وجہ سے آج اس بل کو راجیہ سبھا میں بحث کے لئے پیش نہیں کیا جا سکا اور ایوان کی کارروائی بدھ تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

دوپہر کے وقفے کے بعد کارروائی شروع ہونے پر اے آئی ڈی ایم کے ارکان کے کاویری ندی کے معاملے پر ایوان کے وسط میں آکر نعرے بازی کرنے کے درمیان وزیر صحت جے پی نڈا نے ہیلتھ کیئر پروفیشنل بل پیش کیا۔
اس کے بعد ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے تین طلاق ‘ مسلم خواتین (شادی کے حقوق کا تحفظ) بل 2018 پیش کرنا شروع کیا، اسی وقت اپوزیشن اراکین کھڑے ہو گئے

Comments are closed.