امریکہ نے اگریوروپ میں میزائل تعینات کیے تو روس دیگا جواب:لاوروف
ماسکو،31دسمبر:روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ امریکہ اگر یوروپ میں انٹرمیڈیئٹ رینج نیوکلیئرفورسز ٹریٹی (آئی این ایف ٹریٹی )کے ذریعہ ممنوع قراردیے گئے میزائل کو تعینات کرے گا تو روس جوابی کارروائی کرے گا۔
مسٹر لاوروف نے اتوار کوکہا،’’امریکہ کی کارروائی کی وجہ سے روس عالمی سیاست میں اسے طاقت ور حریف ماننے والوں کے دباؤ میں ہے ۔‘‘
روسی وزیرخارجہ نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ یوروپ کے ملک اپنے مفادات کے خلاف جاکر بھی امریکہ کی پالیس پر عمل کررہے ہیں ۔اس کے لیے انھوں نے آئی این ایف معاہدے کو بچانے کےلیے روسی تجویزکے خلاف ووٹنگ کا حوالہ دیا۔
مسٹر لاوروف نے کہا کہ ،’’یوروپی یونین کے ممالک امریکہ کے معاہدے سے یکطرفہ طورپر الگ ہونے پر تشویش ظاہر کررہے تھے لیکن ان ملکوں نے روس کی تجویز کے خلاف ووٹ دیے ۔‘‘
واضح رہے کہ 21دسمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کی آئی این ایف معاہدے کو بچانے کی حمایت کرنے والی قرارداد کومسترد کردیاگیاتھا۔
Comments are closed.