وزیراعظم عمران خان کا 3 ارب ڈالر دینے پر یواے ای حکومت سے اظہار تشکر

اسلام آباد 21 دسمبر2018ء) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ان کا ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ مشکل وقت میں فراخدلی سے پاکستان کی مدد کرنے پر یو اے ای کا شکریہ۔یہ سالوں سے محیط ہماری دوستی اور کمٹمنٹ کا حصہ ہے۔

یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کیا۔اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے ایک بیان میں کیا۔جب کہ دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے اعلان کر دہ امدادی پیکج کے تحت خطیر رقم پر مبنی ایک اور قسط پاکستان آ چکی ہے۔اس امدادی پیکج کی قسط آنے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

جب کہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے اعلان کیا ہے کہ جنوری میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور فروری میں سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کرینگے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سعودی عربکے ساتھ آئل ریفائنری کے قیام کیلئے معاہدہ کیا جا رہا ہے۔ روری میں سعودی ولی عہد سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کا معاہدہ کرنے پاکستان آ رہے ہیں

Comments are closed.