ہندستان کی 146 رن سےشکست، آسٹریلیا نے کی برابری

رتھ، 18 دسمبر آسٹریلیائی گیند بازوں نے پانچویں اور آخری دن منگل کو ہندستانی اننگز کو 140 رنوں پر سمیٹتے ہوئے دوسرا کرکٹ ٹسٹ 146 رن سے جیت لیا اورچار میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی۔

سریز کا پہلا ٹسٹ جیت کر تاریخی شروعات کرنے والی عالمی نمبر ایک ٹیم کو اپنے بلےبازوں کے دوسری اننگز میں مایوس کن کارکردگی کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور اسے 146 رن کی شرمنا ک شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

آسٹریلیا سے ملے287 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندستانی ٹیم نے کل 112 رن پر پانچ وکٹ گنوادیئے تھے اور اس پر شکست کا خطرہ منڈلانے لگا تھ

Comments are closed.