سرینگر/04دسمبر: ڈاکٹرس ایسو سی ایشن نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے شعبہ میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز احمد شاہ کے والد پیر شریف الف الدین شاہ کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارلحسن نے مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے ہمیشہ ضرورت مندوں اور غریبوں کی دادرسی کی ہے ۔ ان کے تئیں سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ مرحوم ہمیشہ لوگوں کی مدد کیلئے آگے آتے تھے ۔ ڈاکٹر نثار الحسن نے سوگوار کنبہ کے ساتھ باالخصوص ڈاکٹر پرویز احمد شاہ کے ساتھ تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب ہو۔ اور سوگوار کنبہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاکریں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.