سرینگر/03دسمبر: وادی میں قائم سرکاری ہسپتالوں میں گرمی کا کوئی معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ خاصکر دور دراز علاقوںمیں ڈسٹرکٹ ہسپتالوں، سب ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں شدید سردی کے ایام میں گرمی کا کوئی انتظام ہیں رکھا گیا ہے ۔ جبکہ ان ہسپتالوں کے منتظمین بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ کرنٹ نیوزآ ف انڈیا کے مطابق وادی کے شمال و جنوب میں قائم سرکاری ہسپتالوںمیں ماہ دسمبر شروع ہونے کے باوجود بھی گرمی کا کوئی انتظام ہیں کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد ضلع کے مرزا بیگ معموریل ہسپتال میں گرمی کیلئے اعلیٰ قسم کا ہیٹنگ سسٹم نصب کیا ہے تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر وہ بیکار پڑا ہے ۔ ادھر پلوامہ ہسپتال میں بھی گرمی کا کوئی انتظام ہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو ٹھٹرتی سردی میں اپنا علاج و معالجہ کرانا پڑتا ہے ۔ نمائندے کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں قائم ہسپتال اور ایک ڈسپنسری میں بھی ہیٹنگ سسٹم نہیں ہے ۔ ادھر شمالی کشمیر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ سے بھی اطلاع ملی ہے کہ وہاں پر گرمی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی دقتوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ وادی میں قائم سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹنگ سسٹم کے حوالے سے لاکھوں روپئے سرکاری خزانوں سے نکالے جاتے ہیں تاہم زمینی سطح پر کسی بھی ہسپتال میں گرمی کا معقول انتظام نہیں ہے ۔ گرمی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں قائم ڈسپنسری و چھوٹے ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کرنے کی غرض سے آنے والے مریضوں کو ان سردی کے ایام میں کافی مشکلات درپیش آرہی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.