خوشگوار موسم کے بیچ سرینگر جموں شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک جاری

سرینگر/30نومبر: موسمی صورتحال میں بہتری کے بیچ تین سو کلو میٹر جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت جمعہ کے روز بھی یکہ طرف جاری رہی جس کے ساتھ ہی گاڑیوں کوسرینگر سے جموں کی طرف جانے کی آجازت دی گئی تاہم مخالف سمیت سے کسی بھی گاری کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ادھر محکمہ ٹریفک کے مطابق موسم ساز گار رہنے کی صورت میں آج یعنی سنیچروار کو جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوںکو آنے کی اجازت ہو گی۔قاضی گنڈ سے کرنٹ نیو ز آف انڈیا کو نمائندے نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہ کہا تین سو کلو میٹر لمبی شاہراہ پر کئی جگہوں پر شاہراہ کی حالت خستہ ہو گئی تھی جس کے بعد محکمہ ٹریفک نے مسافروں کے جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر شاہراہ پر صرف ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری رکھی ۔نمائندے کے مطابق جمعہ کو بھی سرینگر جموں شاہراہ پر صرف ایک طرفہ ٹریفک جاری رہا جس کے ساتھ ہی گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی آجازت دی گئی تاہم مخالف سمیت سے کسی بھی گاری کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔نمائندے کے مطابق سرینگر سے جموں کی طرف تمام مسافر و مال بردار چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ادھر ٹریفک حکام کے مطابق موسم سا زگار رہنے کی صورت میں کل گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی جائے گئی ۔تاہم مسافروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کریں ۔

Comments are closed.