کونسل کے چئیرمین نے نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی
کھیلو انڈیا کے شرکاء میں میڈل تقسیم کئے
کرگل : جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کے چئیرمین حاجی عنائت علی نے آج مختلف تعلیمی اداروں کے طُلاب کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرنے کی تلقین کی ہے تا کہ اُن میں نظم و ضبط اور حب الوطنی کا جذبہ پروان چڑھ سکے۔
ان باتوں کا اظہا چئیرمین موصوف نے کھیل انڈیا سپورٹس کے تحت آڈیٹوریم ہال کرگل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقعہ پر زونل فیزیکل ایجوکیشن افسر کرگل کی طرف سے اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔
حاجی عنائت علی نے زیڈ پی ای او کرگل اور اُن کی ٹیم کی اُن کوششوں کی سراہنا کی جس کے تحت کھیلو انڈیا میں کھیل سرگرمیوں کو کامیابی سے منعقد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کھیل کود کے مقابلوں سے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں تندرستی یقینی بنانے کے علاوہ نظم و ضبط کا جذبہ پیدا ہوگا۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مروجہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں حصہ لیں۔
حاجی عنائت علی نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف مرکزی و ریاستی معاونت والی سکیموں کے تحت رقومات کے بہتر تصرف کو یقینی بنائیں۔
بعد میں چیئرمین نے باکسنگ، ٹیکوانڈو اور کراٹے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی لڑکیوں اور لڑکوں میں سونے ، چاندی اور کانسے کے200 تمغے تقسیم کئے۔
اس موقعہ پر پرنسپل گرلز ہائیر سکینڈری سکول کرگل، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور زیڈ پی ای اوکرگل موجود تھے۔
Comments are closed.