شہر کی مسجدوں کیلئے 45000کوئنٹل بالن

مختص رکھا گیا ہے /محکمہ جنگلات
سرینگر/07نومبر/سی این آئی/ محکمہ جنگلات نے شہر سرینگر کی مساجد کیلئے سرما کے کوٹہ کے حوالے سے 1300مساجد کیلئے 45000کوائنٹل بالن مختص رکھا ہے ۔ جو کہ رواں ماہ سے ہی مساجد کو دیا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق محکمہ جنگلات نے شہر سرینگر کی مساجد کو بالن فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ شہر سرینگر میں 1300مساجد کیلئے 45000کوائنٹل بالن مختص رکھا گیا ہے ۔ چیف کنزرویٹر فارسٹس کشمیر فاروق گیلانی نے اس دوران پی سی ڈیپو کا دورہ کرکے مساجد کیلئے رکھے گئے سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا۔ اس حوالے سے ڈی ایف او اربن فارسٹری ڈویژن سرینگر نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10ہزار کوائنٹل بالن پیپر ماشی اور ختم بند کارخانوں کو سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ 3ہزار کوائنٹل دیگر مذہبی و عبادت گاہوں کو پہلے ہی فراہم کیا جاچکا ہے ۔ جبکہ 4200کوائنٹل بالن کو لداخ خطہ کیلئے روانہ کردیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ وادی میں مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں سردی سے بچنے کیلئے حمام قائم ہیں جن کیلئے محکمہ جنگلات کی جانب سے جلانے کیلئے لکڑی فراہم کی جارہی ہے ۔

Comments are closed.