ضلع شوپیان کے بیشتر علاقوں میں تعزیتی ہڑتال سے معمولات مفلوج
سرینگر/07نومبر/سی این آئی/ صفانگری جھڑپ میں جاں بحق دو مقامی جنگجوؤں کی یاد میں ضلع شوپیان کے بیشتر علاقوں میں تعزیتی ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔ سی این آئی کے مطابق صفا نگری زینہ پورہ میں منگل کی اعلیٰ صبح جھڑپ میں د و مقامی حزب جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دونوں مہلوک جنگجو ؤں کی یاد میں بدھ کو ضلع شوپیان کے بیشتر علاقوں میں تعزیتی ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں متاثر رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی ، اسی دوران جاں بحق جنگجو ؤں کے آبائی علاقوں میں تعزیتی مجالس کا اہتما م ہوا جس دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے لواحقین سے تعزیت کی اور مہلوک جنگجوؤں کو خراج پیش کیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، فورسز اور ایس او جی شوپیان نے صفا نگری علاقے کو محاصرے میں لیا تھا جس دوران علاقے میں جنگجوؤں اور فورسز کے درمیان خونین معرکہ آرائی ہوئی جس میں دو مقامی جنگجو جن میں سے ایک سابقہ فوجی اہلکا ر بھی تھا جاں بحق ہو گئے تھے ۔ منگل کو دونوں جاں بحق جنگجوؤں کو آبائی علاقوں میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.