نومبر1947کاقتل عام ناقابل فراموش سانحہ /سیدعلی گیلانی

چیرمین حریت(گ)سید علی گیلانی نے 6؍نومبر 1947 کو جموں میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل عام کو ایک بدترین قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہندوجنونیوں اور فرقہ پرست تنظیموں جیسے آر ایس ایس، شیوسینا اور دیگر متعصب قوتوں نے جموں کی سرزمین کو بے گناہ مسلمانوں کے خون سے نہلادیا۔ جموں، راجوری، پونچھ اور ادھمپور میں قیامت صغریٰ بپاہ کی گئی۔ نومبر کے مہینے میں ان فرقہ پرست غنڈوں نے تقریباً 5لاکھ مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر، انسانی لہو سے ایک دردناک اور وحشیت ناک تاریخ رقم کی۔

Comments are closed.