پانچ روز بعد موسمی صورتحال میں بہتری

دھوپ نکلنے سے سردی کی لہر میں تھوڑی کمی

قریب پانچ روز بعد موسمی صورتحال میں بتری آتے ہوئے دھوپ نکل آئی جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ کئی دنوں تک وادی کشمیر میں خشک موسم رہنے کی پیشگوئی ہے ۔ کے پی ایس کے مطابق یکم نومبر سے پیر پنچال کے آر پار خرابی موسمی صورتحال کے بیچ بارشیں اور برفباری ہوئی ۔ قریب پانچ دنوں تک موسم صورتحال جوں کی توں رہی تاہم منگل کی اعلیٰ صبح سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی اور قریب پانچ روز بعد آسمان پر کھلے دھوپ نکل آئی ۔ دھوپ نکلنے کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی کچھ حد تک بہتری آئی اور سردی میں تھوڑی سے کمی آنے کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں کیلئے موسم خشک رہنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں

Comments are closed.