سرینگر : فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر وادی میں مقامی نوجوانوں کی ملی ٹنٹ بھرتی میں گزشتہ دو ماہ کے دوران نمایاں کمی واقع ہوئی .
یہ دعویٰ 15 کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ نے کیا .ان کا کہناتھا کہ کشمیری نوجوان نسل کا جنگجوئیت کے تئیں رجحان میں کمی آرہی ہے .
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران دیکھنے میں آیا ہے کہ مقامی نوجوانوں میں ملی ٹنٹ بھرتی میں کمی آئی ہے .لیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ کا کہناتھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے مقامی نوجوانوں ملی ٹنٹ میں بھرتی میں کافی اضافہ ہوا اور انکی تعداد بھی کافی تھی ،لیکن اب اس رجحان میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے .
ان کا کہناتھا ” ہمارا یقین ہے کہ کشمیری نوجوان صحیح راستے کا انتخاب کریں گے اور ملی ٹنٹ بھرتی میں مزید کمی دیکھنے کو ملے گی”.
لیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ بڈگام میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کررہے تھے .
Comments are closed.