کیوڈیا، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے آبائی صوبہ گجرات کے نرمدا ضلع میں کیوڈیا میں واقع سردار سروور ڈیم سے تقریبا تین کلومیٹر کے فاصلے پر سادھو جزیرے پر تیار سردار بلبھ بھائی پٹیل کے 182 میٹر بلند مجسمہ اسٹیچو آف یونٹی کو قوم کو معنون کیا،اس کے ساتھ ہی یہ چین کے اسپرنگ فیلڈ بدھ کی 153 میٹر بلند مجسمہ کو باضابطہ طور پر پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا بلند ترین مجسمہ بن گیا۔
اس کی وسعت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف اس کے چہرے کی اونچائی ہی سات منزلہ عمارت کے برابر ہے ۔ اس کے ہاتھ 70 فٹ طویل ہیں جبکہ پا¶ں کے نچلے حصے کی اونچائی 85 فٹ ہے ۔تقریبا تین ہزار کروڑ روپے کے اخراجات سے قریب ساڑھے تین سال میں بن کر تیار ہونے والے اس مجسمہ کی اونچائی نیویارک واقع اسٹیچو آف لبرٹی سے بھی تقریباً دو گنی ہے ۔ اسے بنانے کا اعلان گجرات کے سابق وزیر اعلی کے طور پر مسٹر مودی نے سال 2010 میں کیا تھا۔ اس کام کیلئے ایل اینڈ ٹی کمپنی کو اکتوبر 2014 میں مقرر کیا گیا تھا. کام کا آغاز اپریل 2015 میں ہوا تھا۔اس میں 70 ہزار ٹن سیمنٹ، تقریبا 24000 ٹن اسٹیل، 1700 ٹن تانبہ اور اتنا ہی کانسہ لگا ہے ۔ مورتی کی بنیاد پر ایک میوزیم اور اس کے اندر 153 میٹر کی اونچائی پر جہاں اس کا قلب کا حصہ ہے ، اس پہاڑی علاقے ، دریائے نرمدا اور قریبی سردار سروور ڈیم کا نظارہ دیکھنے کے لئے ایک اسپیکٹیٹر زون بھی بنایا گیا ہے ۔ اس میں دو لفٹ بھی لگائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے قریب ہی دریائے نرمدا کے کنارے پھولوں کے باغیچے ویلی آف فلاوز، ملک کے ایک لاکھ 69 ہزار دیہات سے لائی گئی مٹی سے بنی اتحاد کی دیوار (وال آف یونٹی) اور سیاحوں کے لئے تیار ٹینٹ سٹی کا بھی افتتاح کیا۔ مسٹر مودی کی جانب سے مسٹر پٹیل کی جینتی پر آج اس مجسمہ کو ملک کو معنون کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس پر پھول بھی برسایے گئے ۔ فضائیہ کے طیاروں نے اس موقع پر آسمان میں ترنگا بنایا۔گجرات حکومت کی جانب سے مسٹر مودی کو اس موقع پر ایک توصیفی سند اور اس مجسمہ کی تیاری کے لئے کسانوں سے سامان جمع کرنے کی مہم کے دوران ملا پہلا کھیت اورجھارکھنڈ کے ایک کسان کا ہتھوڑا بھی سونپا گیا۔ اس موقع پر منعقد اہم تقریب میں سردار پٹیل کے لواحقین بھی موجود تھے . کرناٹک کے گورنر وجوبھائی والا، مدھیہ پردیش کی گورنر مسز آنند¸ بین پٹیل، گجرات کے گورنر او پی کوہلی، وزیر اعلی وجے روپانی، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل اور بی جے پی صدر امت شاہ بھی وہاں موجود رہے ۔یو این آئی
سردار پٹیل کی 143 ویں جینتی پر ممنون ملک نے کیا سلام
صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو عظیم مجاہد آزادی سردار بلبھ بھائی پٹیل کی 143 ویں یوم پیدائش پر انہیں سلام کیا۔’قومی اتحاد کے دن’ کے موقع پر مسٹر کووند نے نائب صدر اور وزیر داخلہ کے ساتھ عظیم مجاہد آزادی کے پٹیل چوک واقع مجسمہ پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کئے ۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے ملک کو اتحاد کا پاٹھ پڑھانے والے مرد آہن کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا”ملک کو ایکتا کی لڑی میں پرونے والے مرد آہن سردار بلبھ بھائی پٹیل کو ان کی جینتی پر ان کو سلام”۔وزیر اعظم سردار پٹیل کے دنیا کے سب سے بلند مجسمہ (182 میٹر) ‘اسٹچیو آف یونٹی’ کی نقاب کشائی کرنے کے لئے گجرات گئے ہیں. یہ مجسمہ امریکہ کے ‘اسٹچیو آف لبرٹی’سے دوگنی ہے ۔ مرکزی ہا¶سنگ اور شہری ترقیات کے وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے بھی ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار پٹیل کی مورتی پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کئے ۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے دھیان چند قومی اسٹیڈیم سے ‘رن فار یونٹی ‘کو ہری جھنڈی دکھائی۔یو این آئی
قوم پرستی اور اتحاد کی علامت ہیں سردار پٹیل: راج ناتھ سنگھ
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سردار بلبھ بھائی پٹیل کی جینتی، قومی اتحاد کے دن کے موقع پر بدھ کو یہاں ‘رن فار یونٹی’ یعنی ایکتا دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس سے پہلے صدر رام ناتھ کووند نے آج صبح ساڑھے چھ بجے پارلیمنٹ اسٹریٹ پرواقع پٹیل چوک پر سردار پٹیل کے مجسمہ پر گلپوشی کرکے ان کو عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور مرکزی شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سردار پٹیل کی 143 ویں یوم پیدائش پر انہیں سلام کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی۔ مسٹر سنگھ نے بعد میں دارالحکومت کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ‘رن فار یونٹی’ یعنی ایکتا دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ معروف ھاک¸ کھلاڑی ظفر اقبال اورخاتون باکسر میریکام نے انہیں دوڑ کی جھنڈی سونپی۔ان کے ساتھ مشہور جمناسٹ دیپا کرماکر اور ویٹ لفٹر کرنم ملیشوری بھی تھیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر، ہردیپ سنگھ پوری، کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور اور ڈاکٹر ھرش وردھن اور کئی دیگر مخصوص مہمان بھی موجود تھے ۔ مسٹر سنگھ نے اسٹیڈیم میں موجود تمام لوگوں کو قومی اتحاد کا حلف بھی دلایا۔مسٹر سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ سردار پٹیل نے اپنی سیاسی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 562ریاستوں کو بغیر وقت ضائع کئے ہندوستان میں انضمام کر کے ملک کے اتحاد اور سالمیت کو ایک ہار میں پرویا۔سردار پٹیل نے یہ کام مشکل چیلنجزا ور نا مساعد حالات کے باجود کر دکھایا۔ وہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خاص ساتھی تھے اور ان کی پالیسیوں اور منصوبوں کو عمل میں لا کر عملی شکل دیتے تھے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سردار پٹیل اچھی طرح جانتے تھے کہ یہ مختلف النوع جہات کا ملک ہے اور اس میں سب کو ایک ساتھ لے کر چلتے ہوئے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔قومی نظریہ پر چلنے والے سردار پٹیل قوم پرستی کے پرہری تھے اور وہ صحیح معنوں میں پورے ملک کے لئے اتحاد اور سالمیت کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سردار پٹیل کے جدید ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ مسٹر مودی آج گجرات کے نرمدا ضلع کے کاڈیاواڈ میں سردار پٹیل کی 182 میٹر بلند مجسمہ اسٹیچو آف یونٹی’ کی نقاب کشائی کریں گے جو دنیا میں سب سے بلند مجسمہ ہوگا۔ یہ ملک کی سردار پٹیل کو زبردست خراج تحسین ہوگی۔ سردار پٹیل کی پیدائش 31 اکتوبر 1875 میں گجرات کے نادیاڈ میں ہوئی تھی اور ان کی جینتی کو ملک بھر میں قومی اتحاد کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔یو این آئی
Comments are closed.