ٹکٹیں فروخت کرنے کیلئے استعمال میں لا جا رہے آٹو کو بھی تحویل میں لے لیا گیا /پولیس ترجمان
سرینگر:لالچوک میں لاٹری فروشی کا قلع قمع کرنے کیلئے سرینگر پولیس نے اس غیر قانونی دھندے میں ملوث مزید پانچ لاٹری فروشوں کو حراست میں لے لیا۔ کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ٹیم نے پانچ لاٹری فروشوں جن کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے چھ موبائیل فون ، لاٹری ٹکٹیں اور دوسرا مواد برآمد کرکے ضبط کیا ۔
پولیس ٹیم نے لالچوک اور اس کے گردنواح میں لاٹری ٹکٹیں فروخت کرنے کیلئے استعمال میں لائے جار ہے ایک آٹو زیر نمبر Jk01AA-4145کو بھی تحویل میں لے لیاہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 70/2018کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہیں کہ وہ اس بدعت کا قلع قمع کرنے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاو ن کریں اور ایسے اشخاص کی شناخت کیلئے فون نمبرات 9596770514,9596770623 پررابط قائم کریں۔ پولیس کنٹرول روم کے ٹول فری نمبر 100پر بھی جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔
Comments are closed.