میں نے جموں وکشمیر بینک پر الزام نہیں لگایا:ستیہ پال ملک

سرینگر:ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر بینک بہتر ڈھنگ سے کام کر رہا ہے اور اس سلسلے میں اُن کی اور سے دئے گئے بیان کو غلط انداز میں میڈیا نے پیش کیا ہے۔ گورنر کے مطابق کچھ بچے مجھ سے ملے اوربھرتی عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ضروری نہیں کہ وہ صحیح ہو ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے جموںوکشمیر بینک پر الزام نہیں لگایا بلکہ جو بچوں نے کہا اُسی کو میں نے دہرایا ہے۔

خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہاکہ جموںوکشمیر بینک کے حوالے سے میڈیا نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔ گورنر ستیہ پال ملک کے مطابق کئی ہفتے قبل چند نوجوان اُس نے ملنے آئے اور کہاکہ جموںوکشمیر بینک کے بھرتی عمل پر انہیں تحفظات ہے۔ گورنر کے مطابق ضروری نہیں کہ جو اُمیدواروں نے کہاکہ وہ صحیح ہے بلکہ جانچ کے بعد ہی حقائق منظر عام پر آسکتے ہیں۔ گورنر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جموںوکشمیر بینک پر الزام نہیں لگایا بلکہ جو بچوں نے کہاکہ میں نے اُسی کو دہرایا ۔

گورنر کے مطابق جموں و کشمیر بینک نے اپنی احسن کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ ریاست کے اس بڑے مالیاتی ادارے نے دن دگنی رات چوگنی ترقی سے اپنی اعتباریت کو مزید پروان چڑھانے میں کسی قسم کا کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا ہے ۔ ستیہ پال ملک کے مطابق میڈیا نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق قابل اعتبار یہ ادارہ نہ صرف ریاست میں ممتاز مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہا بلکہ بیرونی ریاست میں بھی اس ادارے کی مثالیں پیش کی جاتی ہیں اور اس منافع بخش مالیاتی ادارے پر الزام تراشی بغیر ثبو ت و شواہد کے کرنا صحیح نہیں ہوگا البتہ جہاں کسی نکتہ کی اور اُنگلی اُٹھائی جارہی ہو تو اُس کی حقیقت سے آگاہی ریاستی عوام کا حق ہے۔ان باتوں کے اظہار ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے کیا۔

گورنر کے مطابق کئی بچوں نے جموںوکشمیر بینک میں بھرتیوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جو صحیح بھی ہوسکتے ہیں اور حقیقت سے بعید بھی قرار دینا جائز نہیں ہوگا ۔ البتہ کھرا کیا اور کھوٹا کیا جانچ پڑتال کے بعد ہی یہ باتیں سامنے آسکے گی۔ انہوںنے مزید کہا کہ جموںوکشمیر بینک کے موجودہ چیرمین کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے ہے کہا کہ اُن کی سربراہی میں بینک جس سمت آگے بڑ ھ رہا ہے اُس میں سرعت لانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی مثالی کارکردگی اپنی نظیر آپ بن سکے۔

Comments are closed.