اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے احکامات صادر

سرینگر میں 10بجے سے 3بجے تک درس و تدریس کا کام ہو گا

سرینگر: سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں کے اوقات کار میںیکم نومبر سے تبدیلی کے احکامات صادر ،پرائیویٹ اسکول انتظامیہ احکامات پر من و عن عمل کریں بصورت دیگر ان کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر سے سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی گئی ہے ،سرینگر میونسپل حدود کے اندر قائم سرکاری اور پرائیویٹ اسکول صبح 10بجے کھلیں گے اور 3بجے تک درس و تدریس کا کام جاری رہے گا.

میونسپل حدود سے باہر سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 10بجکر 30منٹ کھلیں گے اور 3بجکر 30منٹ پر بند ہونگے ۔ بیان میں پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات پر من و عن عمل کریں بصورت دیگر انہیں قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرناپڑیگا ۔

Comments are closed.