ویڈیو: گنگہ بوگ سرینگر میں بندوق بردار نمودار

پی ڈی پی ورکر پر اندھا دھند فائرنگ کی ، اسپتال میں حالت نازک

سرینگر: ٹینگ پورہ سرینگر میں مسلح افراد نے پی ڈی پی ورکر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی شخص کو نازک حالت میں جے وی سی سرینگر منتقل کیاگیا۔

 

https://www.facebook.com/TameelIrshadOfficial/videos/279995769290813/

 

ایس ایس پی سرینگر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آس پا س علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ گنگہ بوگ ٹینگ پورہ سرینگر میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب بندوق برداروں نے پی ڈی پی ورکر محمد امین ساکنہ گنگہ بوگ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت ہو گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس لوگوں نے پی ڈی پی ورکر کو فوری طورپر جے وی سی اسپتال منتقل کیا جہاں پر اُس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص پر بندوق برداروں نے فائرنگ کی ہے جس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص پر بندوق برداروں نے فائرنگ کی ہے جس کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ ایس ایس پی کے مطابق حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

ایجنسیز

Comments are closed.