سرینگر:وہی بوگ چیواکلان کے درمیان سیب کے باغ میں نوجوان کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کے جسم میں چھ گولیاں پیوست تھیں۔
وہی بوگ پلوامہ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب سیب کے باغ میں ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی نعش پائی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان کے جسم میں کئی گولیاں پیوست ہیں اور اُس کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور نعش کو تحویل میں لے کر اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔
Comments are closed.