ویڈیو: کامیاب آپریشنز کی وجہ سے جنگجو مایوسی کا شکار: منیر خان
سری نگر ، جموں وکشمیر پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) امن و قانون، سیکورٹی اور ہوم گارڈز منیر احمد
خان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے کامیاب آپریشنز کی وجہ سے جنگجو مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس پنچایتی انتخابات کے لئے تیار ہے اور ضرورت کے مطابق حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
Panchayat polls more challenging than ULB polls: Muneer Khan
Panchayat polls more challenging than ULB polls: Muneer KhanSays “anti-militancy operations are successful as flow information was good”
Posted by Tameel Irshad on Saturday, 27 October 2018
منیر خان ہفتہ کے روز یہاں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (ڈی پی ایل) سری نگر میں سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس اے ایس آئی راجندر پرساد کی میت پر پھول مالائیں رکھنے کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا ’سی آئی ایس ایف کے اے ایس آئی کی ہلاکت کا واقعہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ میں پیش آیا ہے۔ حال ہی میں ہم نے بہت ہی کامیاب آپریشن انجام دیے۔ گذشتہ دو دنوں کے دوران آٹھ جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا گیا۔ وہ مختلف جنگجو تنظیموں سے تعلق رکھتے تھے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان آپریشنوں کے دوران سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کا بہاو¿ اچھا ہے۔ آپریشنز اچھے ہورہے ہیں۔ جنگجو مایوسی کا شکار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس طرح کے حملوں کے مرتکب ہورہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا ’آپریشنز کے کامیاب ثابت ہونے کا دارومدار اطلاعات کے بہاو¿ پر ہوتا ہے۔ آپریشن اچھے ثابت ہورہے ہیں تو کہہ سکتے ہیں کہ اطلاعات کا بہاو¿ اچھا ہے۔ ہم ایسے آپریشن جاری رکھنے کا منشا رکھتے ہیں‘۔ اے ڈی جی پی منیر خان نے کہا کہ جنگجویت میں اتار چڑھاو¿ ایک معمول کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا ’ملی ٹینسی میں اتار چڑھاو¿ چلتے رہتے ہیں۔ کبھی فورسز کو اچھی کامیابی ملتی ہے، کبھی فورسز کا نقصان ہوتا ہے۔ اکتوبر کے مہینے کے دوران سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کی جانب سے کامیاب آپریشنز انجام دیے گئے۔ سرکار یہی چاہتی ہے کہ آپریشنز ہوں مگر سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کے جانی نقصان سے بچا جائے‘۔ منیر خان نے کہا کہ ریاستی پولیس پنچایتی انتخابات کے لئے تیار ہے اور ضرورت کے مطابق حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ’وادی میں پنچایتی انتخابات اس لحاظ سے چیلنج بھرے ہیں کیونکہ یہ ریاست کے ایک بڑے حصے میں کرائے جارہے ہیں۔ لیکن ہم ان انتخابات کے لئے تیار ہیں۔ بلدیاتی انتخابات پرامن طور پر اختتام کو پہنچے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ پنچایتی انتخابات بھی پرامن طور پر اپنے اختتام پذیر ہوں۔ پنچایتی انتخابات کے پیش نظر ہم کئی آپشنز پر کام کریں گے‘۔ یو اےن آئی
Comments are closed.