خشوگي قتل معاملہ: س ولی عہد محمد بن سلمان نے خاموشی توڑی
ریاض، سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے خشوگي قتل سانحہ پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے لئے لکھنے والے صحافی جمال خشوگي کاقتل سنگین جرم ہے اور اس سے پورا ملک غمزدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا اور ترکی کے ساتھ تحقیقات میں تعاون دینے سے متعلق تمام ضروری کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔
مسٹر محمد بن سلمان نے یہاں جاری بزنس فورم ’فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو’ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا،’’خشوگي کاقتل سنگین جرم ہے اور اسے کبھی بھی جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا. اس واقعہ سے پورا ملک مجروح ہواہے۔ ترکی حکومت کے ساتھ تحقیقات میں تعاون دینے کے لئے تمام قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے‘‘۔
بی بی سی کے مطابق مسٹر سلمان نے کہا’’ترکی کے ساتھ تعلقات میں تلخی نہیں آنے دی جائے گی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو کسی بھی حال میں متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا‘‘۔ (یواین آئی)
Comments are closed.