سانحہ کولگام ، لالچوک چلو ،،،،،،بندشیں ،ناکہ بندی ،ملک لالچوک پہنچنے میں کامیاب

سرینگر: سانحہ کولگام پر لالچوک چلو کال کے پیش نظر انتظامیہ نے سیکیورٹی اور ٹریفک ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے سیول لائنز کے کئی علاقوں میں ناکہ بندی کی اور اس مقصد کےلئے خاردار تاروں کا استعمال بھی کیا گیا .

تجارتی مرکز لالچوک کو چاروں اطراف سے سیل کیا گیا جبکہ لالچوک میں تاجروں اور سیول سوسائٹی کی جانب سے دھرنے دینے کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کے اضافہ اہلکار تعینات کئے گئے .

تاریخی گھنٹہ گھر کی جانب جانے والے تمام راستوں کو سیل کیا گیا جبکہ ٹریفک اٰیڈوائزی کے تحت کسی بھی گاڑی کو لالچوک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی .

مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے کولگام شہری ہلاکتوں کیخلاف لالچوک میں جمع ہونے کی اپیل کے پیش نظرسووموارکوشام دیرگئے احتیاطی اقدام کے بطورریگل چوک سے امیراکدل پُل تک کے راستے کوبندکردیاگیا،اوریہاں سے آواجاہی کوروکنے کیلئے پولیس اورفورسزنے جگہ جگہ خاردارتاریں بچھادیں اوردیگرقسم کی رُکاوٹیں ڈال دیں۔

اسی حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک سری نگرالطاہرگیلانی نے بتایاکہ 23،اکتوبربروزمنگل وارکوکسی بھی گاڑی کوریگل چوک سے امیراکدل تک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ گاڑیوں وغیرہ میں سفرکرنے والے مسافروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ متبادل سڑک کوآواجاہی کیلئے استعمال کریں ۔

ایس ایس پی ٹریفک نے بتایاکہ اس پابندی کی وجہ سے مسافروں کودقعت پیش آئیگی جسکے لئے سری نگرٹریفک پولیس معذرت خواہ ہے۔

لالچوک چلو کال کے پیش نظر ضلع سرینگر میں تمام سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی اداروں کو مقفل رکھا گیا جبکہ یونیورسٹی سطح تک درس وتدریس کا عمل معطل رکھا گیا اور امتحانات ملتوی کئیے گئے.

ادھر لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک جو لالچوک چلو کال کے پیش نظر گزشتہ دو روز سے گرفتاری سے بچنے کےلئے روپوش ہوگئے تھے ،آج صبح کوکر بازار لالچوک پہنچ میں کامیاب ہوئے .

رپورٹس کے مطابق نماز فجر کے موقعے پر محمد یاسین ملک دو روز بعد لالچوک میں نمودار ہوئے .انہوں نے کوکربازار لالچوک میں نماز فجر ادا کی اور انہوں نے لالچوک مارچ کے حوالے سے یہی پر قیام کرنے کا فیصلہ لیا ہے .

محمد یاسین ملک اگلے ایک دو گھنٹے میں ساتھیوں سمیت لالچوک میں دھرنا دینے کی کوکوششیں کریں گے .یاد رہے کہ مزاحمتی قیادت نے لارو کولگام میں سات عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف لالچوک مارچ کی کال دی .

Comments are closed.