شہری ہلاکتیں، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا اظہار رنج وغم

سری نگر :جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے لارو میں اتوار کو مسلح تصادم کے مقام پر ایک پراسرار دھماکے اور سیکورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں عام شہریوں کے ہلاک ہونے پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ عمر عبداللہ نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ کب تک ہم زمینی حقائق کو نظرانداز اور مخدوش صورتحال پر پردہ ڈالتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’کولگام سے خوفناک خبر آرہی ہے۔ اللہ مہلوکین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ کب تک ہم زمینی حقائق کو نظرانداز کرتے رہیں گے؟ کب تک کشمیر کی مخدوش صورتحال پر پردہ ڈالتے رہیں گے‘۔ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اس سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے، وہ کم ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’کولگام واقعہ کی خبر سے بہت دکھ پہنچا ہے۔ وہاں عام شہری ایک بار پھر تشددکے زد میں آگئے ہیں۔ اس واقعہ نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ اس سانحہ کی جتنی بھی مذمت اور سوگواروں سے جتنی بھی تعزیت کی جائے، وہ کم ہے‘۔

کولگام میں شہری ہلاکتیں،وجے اوردلباغ کااظہاررنج وغم
گورنرکے مشیرکے وجے کماراورپولیس چیف دلباغ سنگھ نے کولگام کے لارﺅگاﺅں میں جنگجوﺅں اورفورسزکے درمیان ہوئی خونین معرکہ آرائی کے دوران پرتشددمظاہروں اورایک سماعت شکن دھماکے میں کئی عام شہریوں کے جاں بحق ہوجانے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔کے این این کے مطابق گورنرکے مشیراورجموں وکشمیرپولیس کے سربراہ نے ایک مشترکہ بیان میں شہری اموات پرگہرہ دُکھ اورافسوس ظاہرکیاہے ۔انہوں نے کہاکہ انکاﺅنٹرمقام کے نزدیک ہوئے دھماکے کی زدمیں آکرکئی عام شہریوں کے ازجان ہوجانے پراُنھیں گہرہ دکھ اورصدمہ پہنچاہے۔کے وجے کماراور دلباغ سنگھ نے جاں بحق ہوئے شہریوں کے غمزدہ کنبوں اورلواحقین کیساتھ دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ ملی اطلاعات کے مطابق جھڑپ ختم ہونے کے فوراًبعدلوگ جائے جھڑپ پرچلے گئے اوریہاں موجودبارودی موادسماعت شکن دھماکے کیساتھ پھٹ جانے کی وجہ سے یہ المناک صورتحال وقوع پذیرہوئی ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جھڑپ والے مقامات کے نزدیک تب تک نہ جائیں جب تک ان مقاما ت کاپولیس وفورسزکے ماہردستے جائزہ نہ لیاکریں ۔

Comments are closed.