اننت ناگ : منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے بڑی مقدار میں خشک بھنگ برآمد کرکے ضبط کی۔
ایس ایس پی اننت ناگ کی نگرانی میں پولیس ٹیم جس کی قیادت ڈی او سنگم کر رہے تھے نے ڈونی پورہ سنگم کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران ٹویرا زیر نمبر JK03D-7713کو روک کر اُس کی تلاشی لی گئی ۔
دورانِ تلاشی گاڑی سے 80کلو گرام خشک بھنگ کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ پولیس نے منشیات فروش اعجاز احمد گنائی ولد محمد انور ساکنہ ہانجی پورہ سم تھن کی گرفتاری عمل میں لا کر اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
Comments are closed.