بلدیاتی انتخابات : کانگریس اور بھاجپا کے درمیان کانٹے کی ٹکر

کہیں کانگریس تو کہیں بھاجپا آگے ….

سرینگر : ریاست جموں وکشمیر میں چار مراحل پر محیط بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے لگے .ووٹ شماری کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا .

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کانگریس اور بھاجپا کے درمیان کانٹے کی ٹکر جاری ہے .ریاست میں کہیں بھاجپا تو کہیں کانگریس آگے ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق خطہ لداخ کے لہیہ میں کانگریس نے "کلین سویپ” کرتے ہوئے لہیہ کے 13 وارڈوں میں کانگریس نے جیت درج کی .

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کانگریس بانڈی پورہ اور حاجن میں بھی کلین سویپ کیا ہے .

کرگل
کرگل میں کانگریس 5 وارڈوں اور آزاد امیدواروں نے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی.

ہند وارہ میں سجاد غنی لون کی سربراہی والی پارٹی پیپلز کانفرنس نے 13 وارڈوں پر جیت درج کی ہے .

بارہمولہ:
کانگریس نے 8 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ،بی جے پی نے 5 اور آزاد امیدواروں نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی.

اننت ناگ :
اننت ناگ کے 25 حلقوں میں سے 20 پر کانگریس نے کامیابی حاصل کی ،آزاد امیدوار 2 نشستوں پر کامیاب رہے جبکہ 3 پر بی جے پی کامیاب رہی.

بانہال:

بانہال میں کانگریس نے تمام 4 میونسپل وارڈوں میں کامیابی حاصل کی.

ضلع راجوری :
میونسپک کمیٹی راجوری
بھاجپا: 6
کانگریس: 7
آزاد امیدوار: 4

ایم سی تھانہ منڈی :
بی جے پی صفر
کانگریس 9 ،
آزاد 4 امیدوار کامیاب ہوئے

ایم سی سندر بنی :
بی جے پی :10
کانگریس :0
آزاد :3

ایم سی نوشہرہ :
بی جے پی :7
کانگریس :3
آزاد امیدوار:3

ایم سی کالاکوٹ
بی جے پی :0
کانگریس:1
آزاد ا:6

نوٹ :نتائج غیر حتمی ،غیر سرکاری ہیں .

Comments are closed.