ممبئی میں گزشتہ اتوار کو درجہ حرارت 37.5 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جوکہ 2015کے بعد سب سے زیادہ درجہ حرارت بتایا جاتا ہے۔
ممبئی: عروس البلاد ممبئی میں رات دیر گئے گھن گرج کے ساتھ موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہریوں کو تقریباً دس روز سے جاری گرمی سے نجات مل گئی ہے لیکن شہر میں اچانک ہونے والی بارش ایک گھنٹے تک جاری رہی اور اس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور چھٹی کی وجہ سے بی ایم سی کے ملازمین بھی نظرآئے اور شہریوں کو خود پانی کی نکاسی کرنی پڑی۔
ممبئی میں دسہرہ اور درگاپوجا کی وجہ سے تعطیل تھی اور مورتی وسرجن اور نوراتری پر ڈانڈیا کے پروگراموں پر بھی بارش کا اثر پڑا ،جگہ جگہ ٹریفک جام ہوگیا اور ہاربرلائن کی ٹرینوں کی آمد ورفت پر بھی اثر پڑا ۔لیکن چھٹی کے سبب لوگوں کو پریشانی نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ ممبئی میں گزشتہ اتوار کو درجہ حرارت 37.5 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جوکہ 2015کے بعد سب سے زیادہ درجہ حرارت بتایا جاتا ہے، دوہفتوں سے پریشان ممبئی واسیوں کو کل رات کی موسلادھار بارش نے نجات دلادی ہے حالانکہ دوروز سے گھن گرج ضرور ہورہی تھی ،لیکن جمعرات کی شب میں بارش نے اپنا زور دکھا یا اور شہر کو جل تھل کردیا۔
Comments are closed.