حصار،(یواین آئی)حصار کے اڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج ڈی آر چالیا کی عدالت نے آج ستلوک آشرم کو چلانے والے رام پال،اس کے بیٹے ویریندر سمیت 15قصورواروں کو عمر قید اور ایک -ایک لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
بروالا میں واقع ستلوک آشرم میں نومبر 2014 میں چار خواتین اور ایک بچے کی موت کے ہوئے معاملے میں کیس نمبر 429 میں جمعرات کو سبھی ملزمین کو کورٹ نے قصوروارقرار دیا تھا۔ان سبھی کو حصار کی سینٹرل جیل -1 میں لگی اسپیشل کورٹ نے سزا سنائی ہے۔
Comments are closed.