نتیش کمارنے پرشانت کشورکو بنایا قومی نائب صدر، پی کے ہوں گے نتیش کمارکے جانشین!۔

ملک کے اہم سیاسی انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور (پی کے) کو جنتا دل یونائیٹیڈ(جے ڈی یو) کا قومی نائب صدربنایا گیا ہے۔ پارٹی کے صدراوربہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے پرشانت کشورکونائب صدربناکرواضح اشارہ دیا ہے کہ پارٹی میں ان کی حیثیت نمبردوکی ہوگی۔ پرشانت کشوردو دن پہلے پٹنہ میں ہوئے "چھاترسنگم” میں نتیش کمارکے ساتھ تھے۔

پرشانت کشور16 ستمبرکوپٹنہ میں جے ڈی یوایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں پارٹی میں بھی شامل ہوئے تھے۔ وہ یہاں 2017 کے اسمبلی الیکشن کے دوران کانگریس پارٹی کی طرف سے میدان میں اترے تھے، لیکن نریندرمودی اورنتیش کمارجیسے لیڈروں کواقتدارکی سیڑھیاں چڑھانے والے اس منیجمنٹ گروکو یوپی سے مایوسی ہی ہاتھ لگی تھی۔

نتیش کمارنے پرشانت کشورکو بنایا قومی نائب صدر، پی کے ہوں گے نتیش کمارکے جانشین!۔
بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کماراور انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور: فائل فوٹو

پول اسٹریٹجسٹ کے طورپرمشہورپرشانت کشورآنے والے لوک سبھا الیکشن میں جے ڈی یو کی تشہیرکی حکمت عملی تیارکرنے میں مصروف ہیں۔ نتیش کمارکوبھی پرشانت کشورپرپورا بھروسہ ہے، اس لئے وہ ان کو پارٹی میں اہم ذمہ داری دے رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پرشانت کشورہی نتیش کمارکے جانشین ہوں گے۔

ٹیم مودی سے ناطہ ٹوٹنے کے بعد پی کے نے 2015 کے اسمبلی الیکشن میں نتیش کمارکا ساتھ دیا۔ "بہارمیں بہارہے، نتیش کمارہے”۔ "جھانسے میں نہ آئیں گے، نتیش کمارکو جتائیں گے”۔ جیسے نعرے دے کرانہوں نے عظیم اتحاد کے حق میں ہوا بنانے میں مدد کی تھی۔ اس کی وجہ سے نتیش کمار نے ایک بار پھرپرشانت کشورپربھروسہ جتایا ہے۔

Comments are closed.