اے ایم یو میں غائبانہ نماز جنازہ ، تین کشمیری طلبہ معطل

شمالی قصبہ ہندوارہ کے شاٹھ گنڈ بالا گائوں میں جمعرات کے روزمعرکہ آرائی میں ڈاکٹر منان سمیت دو جنگجو جاں بحق ہوئے۔ ڈاکٹر منان وانی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر سے حزب المجاہدین کا جنگجو بنا تھا ۔

اطلاعات کے مطابق منان کے جاں بحق ہونے کے بعد کچھ طلبہ نے اے ایم یو میں اس کی غائبانہ نماز جنازه پڑھنے کی کوشش کی، جس پر ہنگامہ ہو گیا۔ اس کے بعد رولس توڑنے کے سبب تین کشمیری طلبہ کو معطل کر دیا گیا۔ چار طالبہ کو وجہ بتاو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

دراصل، سوشل میڈیا پر جعمرات کے روز ساڑھے تین بجے کینیڈی ہال میں غائبانہ نماز جنازہ کے منعقد ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ مقرر وقت پر کشمیر کے تقریباََ 150 طلبہ جمع ہو گئے۔ سینئر طلبہ نے اس کی مخالفت کی۔ اطلاع ملتے ہی پروکٹوریل بورڈ بھی موقعہ پر پہنچا۔

سینئر طلبہ کی مخالفت اور پروکٹوریئل بورڈ کی سمجھ داری سے حالات قابو میں رہے۔ چار طالبہ کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ تاہم رولس توڑنے کے سبب تین کشمیری طلبہ کو معطل کر دیا گیا۔

Comments are closed.